۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: اسرائیل کے ظلم و بربریت کو روکنے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے مسجد اقصی پر حملہ عالم اسلام کے ایمان پر حملہ ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے پر اپنے ردعمل اور مذمتی بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: اقوام متحدہ اور عالمی برادری مسئلہ فلسطین کو حل کرانے کے لیے قانون پر عمل پیرا ہو کر فلسطینی عوام کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا: عبادت گاہوں پر حملے اور بے حرمتی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا۔ اگر امام خمینی (رح) کی بتائی ہوئی پالیسیوں پر عمل کیا جائے تو دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: انسانیت کے قتل عام سے نہ صرف ریاستوں کو کمزور کیا جا رہا ہے بلکہ عالمی قانوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جس کی تمام مذاہب بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

امام جمعہ ملبورن نے ملک پاکستان کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: سیاسی اور مذہبی رہنما ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔ موجودہ حالات سے مہنگائی، بے روز گاری، دہشتگردی اور آئے روز جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کوئی حکمران عوام کی مشکلات کے حل کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .